شمالی کوریا ئی صدر کے سوتیلے بھائی کا ملیشیا میں قتل

سیول: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ-اؤن کے سوتیلے بھائی کا ملائیشیا میں قتل کر دیا گیا۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یو ن ہاپ نے کل اپنی ایک رپورٹ میں جنوبی کوریا کی حکومت کے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ مسٹر کم جونگ کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام مکاو جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے پہلے ہی ملیشیا کے کوالالمپور انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر گر پڑے۔
ان پر زہریلے انجکشن سے حملہ کیا گیاا تھا۔ تاہم ذرائع نے اس سلسلے میں کوئی اضافی اطلاع نہیں دی۔ ون?اپ نے ایک دوسرے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کی نیشنل اسمبلی انٹیلی جنس کمیٹی کے سربراہ لی چیول وو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کم کو زہر دیا گیا اور مشتبہ دو ایشیائی خواتین ہیں۔
جنوبی کوریا ٹی وی چینل چوسن کے مطابق دوایجنٹ عورتوں نے کوالالمپور کے ایک ہوائی اڈے پر زہر کے انجکشن کا استعمال کرکے 45 سالہ جانگ کا قتل کیا۔ ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں خواتین ایک گاڑی سے فرار ہو گئیں۔

Title: half brother of kim jong un killed in malaysia | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply