دنیا بھر کے 20لاکھ سے زائد عازمین حج منیٰ روانہ

منیٰ (سعودی عرب): بیرون سعودی عرب سے تقریباً18لاکھ اور سعودی عرب سے کم و بیش دو لاکھ عازمین نے سفر حج کے آغاز کے لیے روز یعنی یوم ترویہ کے موقع پر بدھ کومنیٰ میں داخل ہونا شروع کر دیا۔ جہاں سے وہ جمعرات کو میدان عرفات روانہ ہوجائیں گے اور وہاں ظہر و عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے اور خطبہ سنیں گے۔عازمین حج عرفات کے میدان میں وقوف کریں گے اور نماز مغرب سے قبل میدان عرفات سے مزدلفہ کی طرف کوچ کریں گے۔ وہاں پہنچ کر مغرب اور عشا کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔ رات کھلے آسمان تلے بسر کریں گے اور صبح نماز فجر ادا کرنے کے بعد منیٰ میں اپنے اپنے خیمے میں چلے جائیں گے۔ قربانی کے بعد سر منڈوائیں گے۔ شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد مکة المکرمہ میں حرم شریف پہنچ کر خانہ خدا کا طواف کر سکیں گے۔ پھر دوسرے و تیسرے دن شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے۔ اور اس کےساتھ ہی اسلام کے پانچویں رکن کی تکمیل کر نے کی سعادت پالیں گے۔سعودی حکومت کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک سترہ لاکھ پنتیس ہزار اور تین سو اکانوے عازمین حج حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔جبکہ دو لاکھ عازمین سعودی عرب کے مختلف شہروں سے جمع ہو چکے ہیں۔ان 20لاکھ عازمین حج کی طبی خدمت کے لیے حکومت نے25اسپتال، 155طبی مراکز اور100سے زائد ایمبولنسوں کا بندوبست کیا ہے۔علاوہ ازیں 1لاکھ سے زائد سیکورٹی اہلکار عازمین کی رہنمائی اور دیگر خدمت پر مامور ہیں۔ عازمین حج کی تعداد کے اعتبار سے انڈونیشیا پہلے نمبر پر اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haj pilgrims march to mina as journey of faith begins in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply