انگلستان میں شر پسندوں نے مسجد اور گوردوارے میں بیک وقت آگ لگا دی

لندن: انگلستان کے شہر لیڈز میں سماج دشمن عناصر نے ایک معروف گوردوارے اور ایک مسجد میں بیک وقت آگ لگا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولس اسے نسلی کراہیت کے تحت کی گئی حرکت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شر پسندوں نے رات نماز فجر کے تقریباً پون گھنٹے کے بعد پونے چار بجے بیسٹن کے ہارڈی اسٹریٹ علقہ میں واقع ابو حریرا جامع مسجد کا دروازہ نذر آتش کرنے کے چند منٹ بعدلیڈی پٹ لین میں واقع گورو نانک نیشکم سیوک جتھہ گوردوارہ کو نشانہ بنایا اور اس کے دروازے کو بھی آگ لگا دی۔

سکھ پریس ایسوسی ایشن نے بتایا کہ گوردوارے کے داخلی دروازے پر پٹرول سے بھری بوتل ماری گئی جس سے آگ لگ گئی اور دھویں کا الارم بج اٹھا ۔فوراً ہی علاقہ کے رہائشیوں نے فائربریگیڈ اور پولس کو مطلع کیا ۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔

گوردوارے کے نمائندوں نے ایک بیان میں کہا کہ ”ہم نے پولس کی ایک ہنگامی میٹنگ میں شرکت کی جہاں ہمیں پولس سربراہ نے یقین دہانی کرائی کہ مجرموں کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور علاقہ مین پولس کا اضافی بندوبست کیا جائے گا“۔

لیڈز ڈسٹرکٹ کے سراغرساں انسپکٹ رچرڈ ہومز کا کہنا ہے کہ ابھی ہماری تحقیقات ابتدائی مرحلہ میں ہیں تاہم ہمارا خیال ہےکہ ان دونوں مقامات کو مذہبی عبدات گاہ ہونے کے باعث ہی نشانہ بنایا گیا ہوگا۔

نیز ہم اس معاملہ کو آتشزنی اور نسل پرستی کے جنون دونوں نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس قسم کی وارداتوں کو ہم ہمیشہ نہایت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اس کے ذمہ داروں کی شناخت اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میںکوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا۔

ساؤتھ لیڈز کے پولس سربراہ انسپکٹر ایان اوبرائین نے کہا کہ اس قسم کی وارداتیں علاقہ کے مسلمانوں اور سکھوں دونوں میں کافی تشویش کا باعث بن جائے گی۔ اور یقین دہانی کااعادہ کرنے کے لیے دونوں فرقوں کے مرکزی نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gurdwara mosque in uk set on fire in arson attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply