یو کے میں گورونانک گوردوارے میں آتشزنی کی واردات

تصویر سوشل میڈیا
لندن: برطانیہ کے ایک شہر لیتھ میں ایک گردوارے کو آگ لگا دی گئی جس میں گردوارے کے ایک بڑے حصہ کو نقصان پہنچا۔ پولس کا خیال ہے کہ یہ نسل پرستانہ حملہ ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے لیتھ شہر میں واقع گورو نانک گوردوارہ صاحب میں بدھ کی صبح پانچ بجے دانستہ آتشزنی کی گئی۔اس واردات میں یوں تو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گوردوارے کی عمارت کو زبردست نقسان پہنچا۔
اینڈ برگ پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ آگ جس نے بھی لگائی ہے جان بوجھ کر اور اپنے پورے ہوش و حواس میں لگائی ہے۔ نیز وہ اس آتشزنی کو مشتبہ سمجھ رہے ہیں۔
اور یہ یقیناً نسلی منافرت میں لگائی گئی ہے۔گوردوارے کے فیس بک صفحہ پر اعلان کیا گیا کہ بہت افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ آج صبح پانچ بجے گورو ناک گوردوارے کو زبردست آگ سے کافی نقصان پہنچا ہے۔