مصر میں سینٹ کیتھرین ’خانقاہ‘ کے پاس حملے میں پولیس اہلکار کی موت، چار زخمی

قاہرہ:مصر کے جنوبی سینا صوبے کے ایک سینٹ کیتھرین ’خانقاہ‘ کے قریب تعینات سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر نامعلوم بندوق برداروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں کم از کم ایک پولس افسر ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔پوپ فرانسس کے دورہ مصر سے محض10روز قبل ہونے والے اس دہشت گردانہ حملہ کی ذمہ داری دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے لی ہے۔
چھٹی صدی عیسوی میں طور سیناءپر وجود میں آنے والیسینٹ کیتھرین خانقاہ دنیا کی قدیم ترین عیسائی خانقاہوں میں سے ایک ہے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب دس دن بعد پوپ فرانسس مصر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ مصر میں گذشتہ 10روز کے دوران مذہبی مقامات پر یا اس کے آس پاس ہونے والا یہ تیسرا ہلاکت خیز حملہ ہے۔ ایک ہفتے پہلے دو گرجاگھروں پر کیے گئے حملے میں 45 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور اسلامک اسٹیٹ نے ہی اس کی ذمہ داری لی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gunmen kill policeman in attack near egypts st catherines monastery in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply