تھائی لینڈ میں نامعلوم بندوق برداروں کی اندھادھند فائرنگ،بچہ سمیت8ہلاک

بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک عمارت کے اندر لوگوں کو یرغمال بناکر نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کی جس میں کم سے کم ایک بچہ سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولس نے بتایا کہ یہ واردات جنوبی صوبہ کرابی میں ہوئی ہے جہاں بندوق بردار حملہ آور پیر کے روز ایک گھرمیں داخل ہوگئے اور گھر کے مکینوں کو یرغمال بناکر ان پر فائرنگ کردی۔
یہ صوبہ ساحلی سیاحت کے مشہور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واردات میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولس کے مطابق واردات کی وجہ ذاتی رنجش ہوسکتی ہے۔ پولس افسر منت انپروم نے بتایا کہ اس حملے میں پانچ یا چھ بندوق بردار شامل ہوسکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gunmen kill 8 in thailand over personal conflict in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply