مصر میں بندوق برداروں نے 5 پولیس والوں کو گولیوں سے بھون ڈالا

قاہرہ: مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے جنوبی قاہرہ میں ایک پولس چوکی پر گھات لگاکر حملہ کر کے پانچ پولیس والوں کو ہلاک کردیا ۔ ایجنسی نے ایک سلامتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ حملہ قاہرہ کے جنوب میں 30 کلومیٹر دور واقع گیزا صوبہ کے البدرشین علاقہ میں ہوا اس میں دو افسران اور تین پولیس والے مارے گئے۔
تا حال کسی تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے مگر اس قسم کے دہشت گردانہ حملہ ہر ہفتہ کا معمول بن گئے ہیں۔ مصری سلامتی دستے شمالی سینائی علاقہ میں دولت اسلامیہ فی العراق والشام(داعش)سے ملحقہ مقامی تنظیم سے برسرپیکار ہیں اور مصر کے دوسرے علاقوں میں بھی یہ حملے پھیل گئے ہیں۔ ابھی چند روز پیشتر ہی داعش کے دہشت گردوں نے شمالی سینائی میں ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملہ کر کے23فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gunmen kill 5 policemen near egypts oldest pyramids in giza in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply