قاہرہ میں بندوق برداروں کی اندھا دھند فائرنگ،3پولس اہلکار ہلاک

قاہرہ:مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کل دیر رات کئے گئے پولس کی گشتی پارٹی پر نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ وزارت داخلہ نے آج بتایا کہ اسلحہ سے لیس یہ دہشت گرد دو کاروں میں سوار ہو کر قاہرہ کے مشرقی شہر نصر میں واقع رنگ روڈ پہنچے اور وہاں گشت پر مامورپولس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس میں دو کیپٹن سمیت تین پولس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ اس حملے کی ابھی تک کسی نے بھی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مصر کے شمالی سینا صوبے میں دہشت گردانہ حملہ عام بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن قاہرہ میں فائرنگ کے واقعہ کم ہوتے ہیں اور یہ واقعہ ملک میں دہشت گردوں کے ذریعہ تشدد پھیلانے کی ایک سازش ہے۔ یہ حملہ اسکندریہ اور ٹانٹا کے چرچ پر دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے اس خودکش بم دھماکے کے چند ہفتوں بعد ہوا ہے جس میں 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gunmen kill 3 policemen in cairo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply