سوڈان میں بسوں کے قافلے پر حملہ، 14 ہلاک

جوہانسبرگ: جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جبا کے نیمولے میں جمعرات کی شام بسوں اور دیگر گاڑیوں کے قافلے پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور35 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ترجمان ڈینیل جسٹن نے آج کہا کہ یوگانڈا کی سرحد سے متصل جنوبی سوڈان کے چڑھاؤ اتار والے علاقے مولی میں بسوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے پہلے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا اس کے بعد دیگر کمرشیل گاڑیوں پر حملے کیے۔
ترجمان نے کہا کہ مرنے والوں میں سیکورٹی اہلکار اور شہری ہیں جن کی فی الحال شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ گھات لگا کر یہ حملہ دارالخلافہ سے 140کلومیٹر کی دوری پر واقع مولی علاقہ میں کیا گیا۔جنوبی سوڈان کے پولس ترجمان بریگیڈیر جنرل ڈینیل جسٹن بولون کے مطابق پولیس حملے کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ قابل غور ہے کہ اس سال مارچ اپریل کے درمیان جبا میں کمرشیل گاڑیوں پر حملے میں بھی کم از کم 50 شہری مارے جا چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gunmen kill 14 in ambush on main south sudan highway police in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply