افغانستان میں شیعہ زیارت گاہ پر حملہ 14 ہلاک

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک درگاہ میں منعقد دعائیہ تقریب میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں چلائیں جس میں کم ازکم 14 افراد ہلاک اور 36 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ”کرتے ساکی“ درگاہ میں سیکڑوں کی تعداد میں شیعہ جمع تھے اسی وقت تین مسلحہ افراد درگاہ میں گھس آئے اور انہوں نے اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس میں کم ازکم 14 افرادکی موت ہو گئی۔ وزارت صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ واقعہ میں زخمی ہوئے لوگوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
کابل کے پولیس سربراہ عبد الرحمن رحیمی نے بتایا کہ یہ واقعہ رات آٹھ بجے سے کچھ دیر پہلے کا ہے۔ ایک اور پولیس افسر نے بتایا کہ حملہ آور فوجی وردی میں تھے اور انہوں نے سنی مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے واقعہ کو بزدلانہ حرکت بتاتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gunmen attack shia shrine in kabul 14 killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply