افغانستان کے شہر جلال آباد میں ’بچے بچاؤ‘ دفتر پر دہشت گردانہ حملہ،2 ہلاک کئی زخمی

کابل: افغانستان کا شہر جلال آباد ’ بچے بچاؤ‘کے عنوان سے ایک بین الاقوامی امدادی گروپ کے3منزلہ دفتر کے باہر ایک زبردست دھماکہ سے گونج اٹھا۔افغانستان کے ٹولو نیوز نیٹ ورک کے مطابق بدھ کو علی الصباح جلال آباد میں ایک این جی او کے باہر کار بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم2 ہلاک 11افراد زخمی ہو گئے۔
اس دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو مسلح حملہ آور  بھی ہلاک ہو گئے۔ایک حکومتی ترجمان عطا ءاللہ خوگیانی نے بتایا کہ سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔
موصول اطلا ع کے مطابق کم ا زکم دو دہشت گرد این جی او کے دفتر میں گھس گئے اور وہاں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔دونوں مسلح حملہ آور تین منزلہ عمارت کی چھت پرہیں۔
پژواک خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی دستوں نے عمارت کی پہلی منزل کو خالی کرا لیا ہے۔ابھی تک کسی جانی نقصان اور حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gunmen attack save the children office in jalalabad in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply