لاس اینجلس میں بندوق بردار نے چینی قونصل خانہ پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

لاس اینجلس: (رائٹر) امریکہ کے لاس اینجلس میں ایک بندوق بردار نے چینی قونصل خانہ پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ لاس اینجلس محکمہ پولیس کے افسر مائیکل لوپیز نے کہاکہ فائرنگ قونصل خانہ کے کھلنے سے قبل کی گئی اور اس واقعہ میں قونصل خانہ کا کوئی ملازم زخمی نہیں ہوا۔ مسٹر لوپیز نے بتایا کہ بعد میں ایک شخص کی لاش کار سے برآمد کی گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اسی شخص نے قونصل خانہ پر فائرنگ کی تھی اور بعد میں خود کو گولی مار کر جان دے دی تھی۔
دریں اثنا چینی سفارخانہ نے اس واقعہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے امریکہ سے قونصل خانہ اور اس کے ملازمین کی سیکورٹی کیلئے تمام ضروری تدابیر کرنے کی درخواست کی ہے۔ چین نے امریکی انتظامیہ سے واقعہ کی تفصیلی اطلاع فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ حکام ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں کر پائے ہیں اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gunman opens fire on chinese consulate in los angeles before killing himself in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply