امریکہ میں ایک موسیقی کے پروگرام کے دوران فائرنگ، ایک ہلاک تین زخمی

نیو یارک:نیو یارک سٹی موسیقی کے ایک پروگرام میں، جس میں ہیپ ہوپ فنکار ٹی آئی کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنا تھا، نامعلوم بندوق بردار نے فائرنگ کر دی جس میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولس کے مطابق یہ واردات بدھ کے روز مین ہٹنز یونین اسکوائر کے قریب ارونگ پلازہ میں رات سواد س بجے ہوئی۔
موسیقی جلسہ گاہ کے اندر سے جو اضافی ویڈیو بنائی گئی اس میں موسیقی کے پروگرام میں بھگدڑ مچتی اور شرکت کرنے والوں کو جلسہ گاہ سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے اور ایک شخص کو زمین پر گرتے دیکھا گیا۔
پولس نے بتایا کہ ایک34سالہ شخص کے سینے میں گولی لگی اور ایک33سالہ شخص کے پیٹ میں گولی لگی۔دونوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک کی موت ہو گئی ۔ایک26سالہ عورت کے پیر میں گولی لگی۔
پولس نے بتایا کہ چوتھا زخمی شخص خود ہی اسپتال چلا گیا۔اس موسیقی پروگرام میں ایلیجا روڈریگز بھی اپنی بہن کے ساتھ موجود تھے لیکن وہ اسٹیج کے قریب وی آئی پی حصہ میں تھے۔

Title: gunman opens fire at rapper ti concert in new york killing one and wounding three | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply