ملکہ برطانیہ کی تاجپوشی کی 67ویں سالگرہ پر 41 توپوں کی سلامی

لندن: ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی تاجپوشی کی67ویں سالگرہ ملک گیر پیمانے پر زور شور کے ساتھ منائی گئی۔

اس موقع پر یو کے کے دارالخلافہ کے شہر لندن کے گرین پارک میں شاہ کی گھڑ سوار فوجی دستے کے اہلکاروںنے41 توپوں کی سلامی دی۔

اب ملک پر سب سے زیادہ مدت تک حکمرانی کرنے والی ملکہ ایلزبتھ کا تخت شاہی پر جلوہ افروز ہونے کا یہ 24ہزار 473واں روز ہے۔

اس دوران انہوں نے اپنی سلور،گولڈن، ڈائمنڈ اور سییپفائر(نیلم) جوبلی منائی اور شاہی تاج اوڑھے 70سال پورے ہونے پر منائی جانے والی پلاٹنئیم جوبلی سے اب وہ صرف تین سال دور ہیں۔

شہزادی ایلزبتھ کی اپنے والد جارج ششم کے انتقال کے بعد6فروری1952کو تاجپوشی ہوئی تھی۔

جس وقت ان کے والد کا ،جوپھیپھڑوں کے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے ،انتقال ہوا تو وہ25سال کی تھیں اور ڈیوک آف ایڈن برگ کے ہمراہ لندن سے ہزاروں میل دور کینیا میں تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gun salutes mark the queens 67 years on the throne in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.