شہزادہ سلمان لند ن میں وزیر اعظم تھریسا سے ماقات کریں گے،قطر تنازعہ موضوع گفتگو رہے گا

دوبئی: سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان دورہ برطانیہ پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ بدھ کے روز وزیر اعظم تھریسا مئے سے ملاقات کریں گے۔
توقع ہے کہ لندن میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران ہونے والے کئی اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی جس میں قطر کے ساتھ تنازعہ اہم موضوع رہے گا۔
برطانیہ سعودی عرب کو مسلسل تلقین کر رہا ہے کہ وہ ناکہ بندی اٹھا لے جس سے پورے خلیج میں اقتصادیات پر منفی اثرپڑا ہے لیکن قطر نے پھر بھی گھٹنے نہیں ٹیکے اور نہ ہی وہاں اقتدار میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی۔
سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے 9مہینے سے جاری بائیکاٹ کو جذبہ خیر سگالی سے ختم کرنے کے لیے فریقین اپنے شہریوں کو ایک دوسرے کے ملک میں آزادانہ آنے جانے کی اجازت دیں۔
اس اقدام کے لیے قطر کے پڑوسیوں کو فضائی ناکہ بندی ختم کرنا ہو گی تاکہ قطری پروازیں ان ممالک میں جا سکیں اور فضائی پٹی بھی استعمال کر سکیں۔واضح رہے کہ زمینی، سمندری اور ہوائی راستے بند ہوجانے کے باعثتقریباًدس ہزار خلیجی شہری متاثر ہو ئے ۔

Title: gulf states considering plans to bring end to saudi led qatar boycott | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply