قطر سے تعلق رکھنے پر عرب ملکوں نے لیبیا یمن اور کویت کی تنظیموں اور شہریوں پر پابندی لگا دی

دبئی:سعودی عرب،مصر،متحدہ عرب امارات اور بحرین نے دہشت گردی کے حوالے سے قطر سے مبینہ طور پر تعلقات رکھنے کی پاداش میں9 تنظیموں اور 9افرادپر پابندی لگا دی ہے۔
سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جون کے اوائل میں قطرسے سبھی قسم کے سفارتی تعلقات توڑنے والے چار عرب ممالک پہلے ہی درجنوں شخصیات وتنظیموں کو قطر کے ساتھ تعلقات رکھنے کے الزام میں بلیک لسٹ کر چکے ہیں۔ ایجنسی نے بتایاکہ بلیک لسٹ کی جانے والی تنظیموں کی فہرست میں جو نئی تنظیمیں شامل کی گئی ہیں ان میں لبیا اور یمن کی تنظیمیں بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ قطر،یمن اور کویت کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔عرب ممالک کا کہنا ہے کہ ان لوگوں اور تنظیموں کے قطر کے افسروں کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ تعلقات ہیں،جس کی وجہ سے ان پر پابندی لگائی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gulf arab states blacklist 9 individuals 9 organizations spa in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply