استوائی گنی نے گامبیا کے معزول صدر یحییٰ جامع کی میزبانی کرنے کی تصدیق کر دی

ملابو:استوائی گنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ گامبیا کے معزول لیڈر یحیی جامع کو سیاسی پناہ دے رہا ہے۔ یحیی جامع الیکشن میں ہار گئے تھے مگر اس کے باوجود عہدہ سے دستبردار ہونے پر تیار نہیں تھا۔
جس کے بعد فوج نے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ نہ ہٹے تو انہیں زبردستی ہٹادیا جائے گا۔ فوج کے سخت رویہ کے پیش نظر یحییٰ نے ہتھیار ڈال دیے اور جلا وطنی کی زندگی گذارنے خاموشی سے استوائی گنی پہنچ گئے ۔
استوائی گنی کے وزیر اطلاعات ایو جینو اوبیانگ نے کل صحافیوں کو بیان جاری کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یحیی جامع ان کے ملک میں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Guinea confirms hosting ousted gambian leader jammeh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply