گوئٹے مالا کی جیل میں خونریز تشدد7قیدی ہلاک ،25زخمی

گوئٹے مالا سٹی: گوئےٹے مالا کے حکام کے مطابق ملک کے جنوبی علاقہ میںواقع ایک جیل میں ،جس میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھے گئے تھے،قیدیوں میں خونریز تصادم ہو گیا جس میں کم ا زکم7قیدی ہلاک اور25دیگر زخمی ہو گئے۔ملک کی جیلوں کے نظام کی دیکھ ریکھ کرنے والے محکمہ کے افسر روڈی اسکوئیل نے اسکوئنٹلاشہر کی اس جیل میں ہوئی تشدد کی واردات میں سات قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زخمیوں کو ایک ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ روڈی اسکوئیل نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے علم ہوا ہے کہ یہ تشدد قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان ہوا تھا.اسکوئیل نے مزید کہا کہ پولس نے جیل میں داخل ہو کر حالات پر قابو پالیا ۔اس جیل یں 3122قیدی ہیں جبکہ گنجائش محض600قیدیوں کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Guatemalan prison riot leaves 7 dead 25 injured in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply