گوئٹے مالا کی ایک عمارت میں آگ لگنے سے 22 لڑکیاں ہلاک،40زخمی

سان جوس پونیلا (گوئٹے مالا):وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں سماج کے ستائے ہوئے مظلوم بچوں کے لیے حکومتی کے زیر اہتمام چلائے جارہے ایک مرکز میں آگ لگنے سے کم از کم22 لڑکیا ں ہلاک ہو گئیں جبکہ 40 دیگر ، جن کی عمریں13تا 17سال ہیں جھلس گئیں۔ گوئٹے مالا کی قومی پولیس کے سربراہ نیری رومس نے کہا کہ جائے حادثہ پر22 لاشیں پائی گئیں جس میں تمام لڑکیاں ہیں۔
مقامی ہسپتال نے بتایا کہ اس واقعہ میں 40 ا بچیاںجھلس گئے ہیں اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ منگل کو اس فلاحی ادارے میں بلوے کے نتیجے میں پولیس کو طلب کرنا پڑا تھا، اس بلوے کے نتیجے میں تقریباً 60 بچے یہاں سے بھاگ نکلے تھے۔
بعض افراد الزام لگا رہے کہ یہاں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور ان کے ساتھ انتہائی برا سلوک کیا جاتاتھا۔ مقامی اطلاعات کے مطابق اس ادارے میں 500 افراد کی گنجائش تھی لیکن یہاں اس وقت800سے زیادہ تعداد میں بچے رہ رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Guatemala riot at least 22 girls dead as home for abused teens catches fire in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply