گوانٹاناموبے سے ایک قیدی کو واپس سعودی عرب منتقل کر دیا گیا

ریاض: پنٹاگون کے اس اعلان کے بعد کہ وہ گوانٹا نامو بے میں قید سعودی کو اس کے وطن منتقل کر رہا ہے وہ سعودی قیدی اپنے وطن واپس پہنچ گیا۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میںگوانٹانا مو بے سے پہلی بار کسی قیدی کو اس کے وطن منتقل کیا گیا ہے۔2002میںایک فرانسیسی تیل ٹینکر پر حملہ کے منصوبے میں مدد بہم پہنچانے کا مجرم قرار دیے گئے احمدہذٰا الضربی کی منتقلی کا، جس کی زبردست توقع کی جارہی تھی،بدھ کو اعلان کیا گیا۔ اس منتقلی کے بعد اس خوفناک جیل میں اب 40قیدی رہ گئے ہیں۔الضربی نے فروری2014میں ایک اقرار نامہ داخل کیا تھا جس میں اس نے اعترف کیا تھاکہ اس نے تیل ٹینکر ایم وی لیمبرگ کو نشانہ بنا کر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی،مدد اور تعاون دیا تھا ۔ اس حملے میں ایک بلغاریائی جہاز راں ہلاک اور درجن بھر زخمی ہو گئے تھے۔ عاوہ ازیں خلیج عدن میں تاحد نگاہ تیل ہی تیل پھیل گیا تھا۔الضربی کی رہائی کی خبر اسی روز جاری ہوئی جس روز وزیر دفاع جم میٹس نے وائٹ ہاو¿س کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ گوانٹے نامو بے کی جیل میں سک طرح دوبارہ قیدی لیے جا سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Guantanamo bay inmate transferred back to saudi arabia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply