مدھیسی تحریک کے دوران ہلاک شدگان کے لواحقین کو معاوضہ کا اعلان

کٹھمنڈو:نیپال کی حکومت نے مدھیسی تحریک کے دوران ہلاک ہونے والے 52 لوگوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 52 لوگوں کے اہل خانہ میں سے ہر ایک کو دس دس لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ان لوگوں میں 10 سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
نیپال کی حکومت نے مدھیسی تحریک کے دوران کے واقعات کی تحقیقات کے لئے کمیشن مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ مدھیسی پارٹیوں نے آئین میں ترمیم کر کے ریاستی حدود کے دوبارہ تعین اور اپنے دیگر مطالبات کو منوانے کے لئے تحریک چلائی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Govt to provide rs 10 lakh each to 52 families of madhesi movement in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply