علامہ شیخ عیسیٰ قاسم کی نظربندی جاری رہے گی:حکومت بحرین

بحرین کی حکومت آل خلیفہ نے اعلان کیا ہے کہ علامہ شیخ عیسیٰ قاسم کی نظر بندی جاری رہے گی۔ تا حکم ثاتی انہیں اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی عوامی اجتماع میں شرکت کر سکیں۔تفصیلات کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے سرکاری سطح ایک مراسلہ کے ذریعہ اس حکم کا ابلاغ کیا ہے کہ علامہ شیخ عیسیٰ قاسم کی جبری نظری بندی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ وزرات داخلہ کی خبر کے مطابق حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں میں سے پچاس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گزشتہ روز علامہ شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کے باہر اکٹھے ہونے والے شیعہ نوجوانوں پر بحرین کی سیکیورٹی فورسز نے براہ راست فائرنگ کر دی تھی ، جس کی وجہ سے پانچ نوجوان شہید ہوگئے تھے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان مظاہرین پر ہیلی کاپٹر سے بھی فائرنگ کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بحرین میں عدالت نے شیخ عیسیٰ قاسم کو ایک سال نظر بندی کی سزا سنائی ہے۔ جس پر دنیا بھر سے اس فیصلے کی مذمت کی جا رہی ہے۔

Title: government of bahrain must drop charges reinstate citizenship of sheikh isa qassim | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply