داعش کے دہشت گرد امریکہ کی تمام 50ریاستوں میں موجود ہیں:سنیٹر

واشنگٹن: امریکی سنیٹر جانی ارنسٹ نے کہا ہے کہ دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) امریکہ کی تمام 50ریاستوں میں موجود ہے۔
ارنسٹ نے اپنے اس خیال کا اظہار پیر کے روز اوہیو کے کلیو لینڈ میں ری پبلکن پارٹی کے نیشنل کن ون شن کے پہلے روز کی کارروائی کے دوران اپنی تقریر میں کیا۔اس کن ون شن میں مقررین نے اس تکفیری تنظیم کے حوالے سے صدر براک اوبامہ اور عہدہ صدارت کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن پر کڑی تنقید کی۔
ارنسٹ نے کہا کہ اوبامہ ایڈمنسٹریشن نے کچھ ان بہترین مشوروں کو نظر انداز کر دیا جو داعش سے نمٹنے کے لیے دیے گئے تھے۔اور اب یہ عالم ہے کہ داعش نام کے اس عفریت کا خطرہ صرف مشرق وسطیٰ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ وہ اب تیزی سے اپنے پنجے پھیلا رہا ہے۔
ارنسٹ نے مزید کہا کہ ایف بی آئی کے مطابق داعش امریکہ کی تمام 50ریزستوں میں موجود ہے۔اور وہ بے قصوروں اور معصوم لوگوں کو ہلاک کرنے کے لیے ہتھیار کے طور پر بندوقیں، ٹرک، خنجر، چاقو چھرے، زہر اور بموں کو استعمال کریں گے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Gop senator ernst daesh exists in all 50 us states in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply