رواں سال میں عالمی سطح پر بے روزگاروں کی تعداد 20کروڑ سے زائد ہو گئی : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ:(رائٹر)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اس سال دنیا بھر میں بے روزگارو ں کی تعداد 200ملین کو پار کرچکی ہے،جو کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں 3.4ملین زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کی انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نے اپنی ایک رپورٹ ’ورلڈ امپلائمنٹ اینڈ سوشل آؤٹ لک2017میں متنبہ کیاہے کہ چھوٹے اور اوسط حجم کی کمپنیوں میں ٹھہراؤ ہے اور اس کا سب سے زیادہ اثر معیشت پرپڑرہاہے۔
رپورٹ کے مطابق 2016میں عالمی بازار میں تیزی کی وجہ پرائیویٹ سیکٹر رہے ہیں،پرائیویٹ سیکٹر نے 2.8ارب لوگوں کو روزگار دیا جو مجموعی روزگار کا 87فیصد حصہ ہے۔ اقوام متحدہ کے مرکز اطلاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آئی ایل او نے اپنی رپورٹ میں پایا ہے کہ اس وقت کمپنیاں جدوجہد کررہی ہیں۔
130سے زائد ممالک کے تازہ ترین اعداد سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی کساد بازاری سے قبل بڑی کمپنیوں کے مقابلہ میں چھوٹی اور اوسط کمپنیوں میں تیزی سے نوکریاں پیدا ہورہی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Global unemployment over 200 million in 2017 ilo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply