اوبامہ کو واقعتاً پچھتاوا ہے تو وہ اپنا نوبل انعام لیبیائی بچوں کو دے کر غلطی کا مداوا کریں:روسی ممبر پارلیمنٹ

ماسکو: روس کے ایک ممبر پارلیمنٹ الیکسی پشکوف نے صدر امریکہ براک اوبامہ کے اس بیان پر کہ انہیں لیبیا میں 2011میں امریکی فوجی کارروائی پر پشیمانی اور ندامت ہے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اوبامہ واقعتاً ان کے بیان میں اخلاص ہے تو وہ اپنے نوبل انعام سے دستبردار ہو کر وہ نوبل انعام لیبیائی بچوںکو دے کر اپنی غلطی کا جزوی طور پر مداوا کرسکتے ہیں۔
پشکوف کا یہ تبصرہ اوبامہ کے اس بیان کو فوراًبعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے دور اقدار کی8سالہ مدت میں لیبیا میں امریکی قیادت والی فوجی مداخلت فاش غلطی ہے۔2009کے امن انعام کے لیے اوبامہ کو منتخب کرنے پر نوبل کمیٹی اور اوبامہ پر پشکوف نے پہلی بار تنقید نہیں کی ہے بلکہ2011میں بھی ایک پریس کانفرنس میں پشکوف نے کہا تھا کہ ان کی رائے میں امریکی صدر ” جنگ کے نوبل انعام “ کے مستحق ہیں۔2014 میں پشکوف نے 2014میں کہا تھا کہ ”اوبامہ چراغ امید سے ناامیدیوں اور مایوسیوں کے صدر میں تبدیل ہو گئے ہیں“۔

Title: give nobel prize to libya children russian mp to obama | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply