امریکہ کے معروف میوزیم میں نایاب ترین قرآنی نسخوں کی نمائش شروع

واشنگٹن:یہاں کے ایک عجائب گھر میں درجنوں نایاب قرآنی نسخوں کی ایک نمائش شروع ہو گئی ۔ جو 20 فروری تک جاری ر ہے گی۔ اس نمائش کا مقصد امریکہ میں اسلام کا مثبت رخ پیش کرنا ہے۔
یہ نمائش مجموعی طور پر 63 نایاب قرآنی نسخوں پر مشتمل ہے اس کا اہتمام Freer and Sackler میوزیم میں کیا گیا ہے۔ عجائب گھر میں اس نمائش کے ساتھ ہی اسمتھ سونیئن انسٹی ٹیوشن کا ایشیائی فنون لطیفہ کے شہ پاروں کے ایک بڑے ذخیرے کی بھی نمائش کی جا رہی ہے۔ منتظمین کے مطابق قرآنی نمونوں اور نسخوں کی اس نمائش میں مجموعی طور پر 60 سے زیادہ نوادرات رکھے گئے ہیں۔
یہ نمائش امریکہ میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے اور اس کا مقصد دیکھنے والوں کو امریکہ میں اسلام کا مثبت پہلو پیش کرنا ہے۔ نایاب قرآنی نسخوں میں ایسے نادر نمونے اور قرآنی آیات بھی شامل ہیں جو مثال کے طور پر ساتویں صدی عیسوی کے آخر میں لکھے گئے تھے اور جنہیں قرآنی خطاطی کے انتہائی عمدہ اور مثالی نمونے قرار دیا جاتا ہے۔
واشنگٹن کے فریئر اینڈ سیکلر میوزیم میں اس منفرد اسلامی نمائش کو ’آرٹ آف قرآن‘ کا نام دیا گیا ہے۔ شاندار مقدس اسلامی نوادرات میں سے کئی قرآنی نمونے ایسے بھی ہیں جو مسلم دنیا کی تاریخ کے چند انتہائی طاقت ور حکمرانوں نے ماہر خطاطوں سے لکھوا کر تیار کروائے تھے۔ نمائش میں جن 63 قرآنی نوادرات کو ہر طرح کے مہمان کئی ماہ تک دیکھ سکیں گے ان میں سے 47 نوادرات اس مقصد کے لیے ترکی سے مستعار لیے گئے ہیں۔
نمائش کی مہتمم اعلیٰ معصومہ فرہاد کے حوالے سے ڈی ڈبلیو نے آن لائن خبر دی ہے کہ اس نمائش میں جو نایاب نسخے شامل کیے گئے ہیں، وہ عراق اور افغانستان سے ترکی تک پھیلے ہوئے مسلم دنیا کے کئی مختلف حصوں سے یہاں تک پہنچے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Giant pages from ancient quran on display in washington d c exhibit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply