داعش نے اپنے کمانڈرکی ہلاکت کا انتقام لینے کے لیے 30 افغانوں کو ہلاک کردیا

ہرات (افغانستان): افغانستان کے دور افتادہ غور صوبہ میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے دہشت گردوں نے اپنے ایک کمانڈر کے قتل کا انتقام لینے کے لئے 30 شہریوں کا اغوا کرکے انہیں قتل کردیا۔
یہ اطلاع ایک صوبائی افسر نے دی۔ افغانستان کی پولیس نے غور صوبہ میں کل اپنی کارروائی میں داعش کے ایک کمانڈر کو مار ڈالا تھا۔ اس کا بدلہ لینے کےلئے داعش کے جنگجوؤں نے صوبائی راجدھانی کے نزدیک 30 شہریوں کا اغوا کرلیا اورا ن سبھی کو گولی مارکر قتل کردیا۔ یہ اطلاع صوبائی گورنر کے ایک ترجمان عبدالحئی خطیبی نے دی۔ کمانڈر کے قتل کے بعد جنگجوؤں نے صوبائی راجدھانی فیروز کوہ کے نزدیک حملہ کیا۔
غور صوبہ افغانستان کے مغربی حصہ میں ہے۔ یہ صوبہ کبھی بھی داعش کا مرکز نہیں رہا ہے۔ اب تک د ولت اسلامیہ کی بیشتر سرگرمی مشرقی صوبہ ننگرہار میں مرکوز رہی ہے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئیٹر پر پیغام بھیج کر کہا ہے کہ طالبان نے، جو داعش کے کٹر مخالف ہیں، کہا ہے کہ وہ غور میں عام شہریوں کی اموات کے لئے ذمہ دار نہیں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ghor attack 30 civilians killed in afghan province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply