افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری،غزنی صوبہ کے زانا خان شہر پر بھی قبضہ

کابل: افغانستان میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے ملک کے 60% حصہ پر قبضہ کر لینے والے طالبان نے اس وقت ایک اور کامیابی حاصل کر لی جب افغان فورسز کے ساتھ ایک خونریز معرکہ میں طالبان نے انہیں شکست دے کو جنوبی غزنی صوبہ کے زانا خان شہر پر قبضہ کر لیا۔ ایک صوبائی کونسل رکن عبد الجامع جامع نے پژواک افغان خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بدھ کی شب سے افغان فوجوں اور طالبان میں زبردست تصادم ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ طالبان نے زانا خان پر اپنا تسلط قائم کر لیا ہے اور دو ٹینک، کئی پک اپ گاڑیاںضبط اور تین پولس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ 4پولس اہلکار ہلاک اور8دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
غزنی کے گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے زنان خان میں خونریز لڑائی کی تصدیق تو کی لیکن شہر کا کیا حشر ہوا یہ نہیں بتایا۔ مجموعی اعتبار سے دیکھا جائے تو امریکی صدر نے جیسے ہی اپنی نئی افغان پالیسی کا اعلان کیا کہ امریکہ افغانستان میں مزید فوج بھیجے گا طالبان نے اپنی کارروائیوں میں زبردست اضافہ کر دیا۔ٹرمپ کے بیان کے جواب میں طالبان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ افغانستان کو امریکیوں کے لیے قبرستان بنا دیں گے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ghaznis zana khan district falls to taliban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment