اشرف غنی نے افغان فوج کے سات اعلیٰ افسران کو برطرف کر دیا

کابل: صدر افغانستان محمد اشرف غنی نے کابل میں واقع ایک فوجی اڈے پر ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے فوج کے سات افسران بالاکو برطرف کر دیا۔
صدر کے دفتر میں ڈپٹی چیف آف اسٹاف ہارون چاخان سوری نے کہا کہ اشرف غنی کی ہدایت کے بموجب اے این اے 111ویں کی کیپیٹل ڈویژن کی فرسٹ بٹالین پر حملہ کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
تحقئیقات کے بعد یہ ٹیم اس نتیجہ پر پہنچی کہ دو جنرلوں سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائز سات افسران ڈیوٹی سے غفلت برتنے کے مرتکب ہوئے تھے۔
وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری نے بتایا کہ پانچ انتہا پسندوں کے گروہ نے 9روز پہلے کابل کے قرغا میں افغان فوج کے 111ویں ڈویژن پر مربوط حملہ کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ghani sacks 7 senior army officers over army base attack in kabul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply