ایران و افغانستان کا دو طرفہ تعلقات و تعاون میں اضافہ پر زور

کابل:افغانستان کے صدر اشرف غنی اور ان کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی نے دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں اور تعاون میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔سال نو 1395 کے موقع پرجو 20مارچ سے شروع ہوا ایرانی صدر اور ایرانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر غنی نے خطہ میں ایران کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا اور روحانی کو یران اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی تلقین کی۔
جواباً صدر روحانی نے بھی افغان صدر اور عوام کو سال نو کی مبارکباد دی۔انہوں نے ایران و افغانستان کے درمیان مستحکم تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون پر زور دیا۔ایران ، جسکی سرحدیں افغانستان سے ملتی ہیں، اقتصادی ترقی و سلامتی جیسے مختلف معاملات میں افغانستان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔افغانستان کے پاس کوئی بندرگاہ نہیں ہے اس لیے وہ برآمدار و در آمدات کے لیے پاکستان اور ایران پر انحصار کرتا ہے۔
لیکن افغانستان کے تاجروں کے لیے کراچی بندر گاہ بہت مہنگی ہے اور کبھی کبھی جب پاکستان و افغانستان میں سیاسی تنازعہ ہو جاتا ہے تو افانستان کو سامان منگوانے یا بھیجنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ghani rouhani stress enhancement of ties and cooperation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply