سوویت تسلط کے خاتمہ کی29ویں سالگرہ پر اشرف غنی کا شہیدوں کو خراج عقیدت و قوم کے نام پیغام

کابل: صدر افغانستان اشرف غنی نے قوم کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور داخلی تنوع کا احترام مقدم رکھتے ہوئے ایک محفوظ اور جدید افغانستان بنانے کے لیے عزم و اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
صدر نے افغانستان پر سوویت تسلط کے خاتمہ کی29ویں سالگرہ کے موقع سوشل میڈیا کے توسط سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 39سال پہلے سابق سوویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا لیکن دس سال کی خونریز جنگ کے بعد آخر کار افغان عوام کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کھا کر اسے اپنی فوج کے ساتھ افغانستان سے واپس ماسکو بھاگنا پڑا۔
اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ سوویت یونین کے دور تسلط کے دوران افغانوںنے جان و مال کی بھاری قیمت چکائی تھی۔اس موقع پر میں افغان قومی دفاعی و سلامتی دستوں کے ان جیالوں کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملک کو دشمنوں اور غیر ملکی امداد یافتہ دہشت گردوں سے نجات دلانے کی جنگ میں مادر وطن پر اپنی جان نثار کر دی۔
ایسی قابل فخر قوم کا صدر ہونے کے ناطے میں تمام افغانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ طالبان اور خانہ جنگی کے سیاہ ایام کے بعد سے اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ان کے ساتھ مل کر اس ہفتہ جشن منائیں۔صدرنے کہا کہ یہ افغان قوم کا عزم، استقلال، چابت قدمی اور ابھرنے کے جذبہ کا ہی ثمرہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ghani pays tribute to sacrifices of nation during soviet occupation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply