اشرف غنی نے کابل کے سفارتی علاقہ میں خود کش دھماکہ کی تحقیقات کا حکم دیا

کابل: صدر افغانستان اشرف غنی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ھکم دیا ہے کہ وہ کابل کے سفارتی علاقہ میں ہونے والے ہلاکت خیز خود کش حملہ کی فوری تحقیقات شروع کر دیں۔صدر کے دفتر اے آر جی پیلیس سے جاری بیان میں صدر نے اس حملہ کی جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، شدید مذمت کی۔
واضح رہے کہ منگل کے روزکابل کے زبردست حفاظتی گھیرے والے علاقے سفارتی زون میں ایک موٹر سائیکل سوار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں تیرہ افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔افغان وزرات دفاع کے ترجمان دولت وزیری کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے پہلی چیک پوسٹ عبور کر لی تھی لیکن جب دوسری چیک پوسٹ پر اسے روکا گیا اور تلاشی کی کوشش کی گئی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔

Title: ghani orders probe as deadly suicide attack hits diplomatic part of kabul | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply