افغان صدر اشرف غنی تاشقند چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے ازبکستان پہنچ گئے

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی تاشقند سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ازبکستان پہنچ گئے۔توقع ہے کہ تاشقند چوٹی کانفرنس میں افغان امن عمل ٹاپ ایجنڈہ رہے گا۔صدر کے دفتر اے آر جی پیلیس سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ صدر غنی کے ہمراہ حکومتی اہلکاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر غنی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے اور ازبیک صدر سے ملاقات کر کے دو طرفہ امور بشمول دو طرفہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون میں توسیع پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
بیان کے مطابق صدر غنی یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور محترمہ فیڈریکا مغرینی او کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔
صدر غنی کے ہمراہ نگراں وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی ،قومی سلامتی مشیر محمد حنیف اتمار ،وزیر مالیات آئی حکیمی ، صدر کے سینیئر ایلچی ہمایوں قیومی ،اعلیٰ امن کونسل کے سکریٹری محمد اکرم خوپولواک او نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی بھی ازبکستان گئے ہیں۔وفد کے دیگر ارکین میں سینیئر صدارتی ایلچی برائے وسطی ایشیائی ممالک محمد شاکر کارگر،صدر عبد الغنی کے صدارتی دفتر کے سربراہ عبد السلام رحیمی اورجنبش ملی پارٹی کے لیڈر بطور دوستم اور محمود فضلی،شہزاد اکبر اور نائب فوجی سربراہ ہارون چخن سوری بھی شامل ہیں۔

Title: ghani off to uzbekistan to participate in tashkent conference on afghanistan | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply