ایوان نمائندگان کے اسپیکر کی قیادت میں امریکی وفد نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی

کابل: صدر افغانستان اشرف غنی نے امریکہ کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال ریان کی قیادت میں آنے والے ایک امریکی وفد سے قصر صدارت میں ملاقات کی۔

صدر کے دفتر اے آر جی پیلیس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طرفین نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری لانے کے امکناتا تلاش کرنے، دہشت گردی کے خلاف جنگ، علاقائی امور، جنوبی ایشیا کے لیے امریکی حکمت عملی کے مثبت اثرات ، سیکورٹی و دفاعی شعبوں میں اصلاحات ،پارلیمانی انتخابات کی تیاریا ں اور افغانوں کی قیادت میں امن عمل سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر غنی نے امریکی وفد کا پر تپاک خیر مقدم کیا ۔اور فوجی و غیر فوجی شعبوں اور مفاہمتی عمل میں اصلاحات لانے کے لیے کی جارہی کوششوں میں امریکی حمایت و تعاون کی ستائش کی۔

اسپیکر ریان اور وفد نے جواب میں فوجی و غیر فوجی زمروں میں اصلاحات پر عمل آوری کے لیے جاری مساعی کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف افغان فوجوں کی جنگ کی ستائش کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ghani met with the u s delegation led by house speaker paul ryan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment