افغان صدر اشرف غنی کی اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ میٹنگ، سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا

کابل: صدر افغانستان محمد اشرف غنی نے ملک میں سلامتی کی صورت حال اور حالیہ واقعات کا جائزہ لینے کے لیے وزارت دفاع میں سلامتی دستوں اور فوج کے افسران بالا کے ساتھ اجلاس کیا ۔

صدر کے دفتر اے آر جی پیلیس سے جاری بیان کے مطابق محکمہ دفاع کے افسران نے ملکی سلامتی کے حوالے سے اپنی اپنی رپورٹیں پیش کیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر اشرف غنی نے ملک کی قومی فوج اور سلامتی دستوں کی شجاعت و بہادری کی ستائش کی اور سلامتی دستوں کے اعلیٰ افسران کو ہدایت کی کہ دشمنوں کی سازشوں اور ناپاک عزائم کو ناکام اور عوام کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کریں۔

اس اجلاس میں یوم عاشورہ کے دوران سلامتی کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور اس پر زور دیا گیا کہ یوم عاشورہ کے دوران ضروری حفاظتی بندوبست کے لیے سلامتی دستوں کا وفد اور عوام مل جل کر کام کریں ۔

اس اجلاس میں جوزجان، فریاب، سر پل، بغلان، قندوز، میدان وردک، غزنی اور فراہ صوبوں کی سلامتی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا اور سلامتی و دفاعی حکام کو ہدایت کی گئی کہ ان صوبوں میں سلامتی کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے ضروری قدم اٹھائیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ghani chairs high level security meeting in the ministry of defense in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply