گھانا صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں اپوزیشن لیڈر کو سبقت حاصل

عکرا:افریقی ملک گھانا میں صدارتی انتخابات کے اب تک کے ابتدائی نتائج میں ملک کے مختلف حصوں میں حزب اختلاف نیو پیٹریاٹک پارٹی (این پی پی)نے حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک کانگریس کے خلاف سبقت حاصل کر رکھی ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق میں موجودہ صدر جان مہاما اپنے قریب ترن حریف و اپوزیشن لیڈر نانا اڈو دانکوا سے کافی پیچھے ہیں۔ دوسری مدت کے لئے انتخابات میں کھڑے ہونے والے مسٹر مہاما کے دور حکومت میں کمزور ہوتی معیشت ان کی قصر صدارت میں واپسی کی راہوں میں حائلہے۔ گھانا سے برآمد ہونے والے سونے، تیل اور کوکو کے عالمی قیمت گرنے سے ہونے والے مالیاتی بحران سے مہاما حکومت کے سامنے مسٹر اددو ایک بڑاچیلنج بن کر ابھرے تھے۔ گھانا کئی بر سوں سے افریقہ کی سب سے بہترین معیشتوں میں سے ایک رہا ہے لیکن مال کی قیمت گرنے سے سال 2014 میں مالیاتی بحران پیدا ہو گیا۔ مسٹر اددو کی نیو پیٹریاٹک پارٹی نے نعرہ لگایا تھا کہا کہ حکومت نے مالی نظام کو صحیح طریقے سے نہیں سنبھالا جس سے ملک کی معیشت ڈانواں ڈول ہو گئی لیکن حکومت نے اس الزام کو خارج کرتے ہوئے ووٹروں سے اس کا ساتھ دینے کی اپیل کی تھی۔ مسٹر مہاما نے شمالی علاقے میں بولے شہر میں ووٹ ڈالنے کے بعد کہاتھا کہگھانا کے ہر باشندے کو اپنی شہری کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ووٹ ڈالنا چاہیے۔ ہمارے ملک کی قسمت اسی پر منحصر ہے۔ شاید اسی تلقین کا اثر ہے کہ ووٹروں کا رجحان این پی پی کے حق میں ہوتا نظر آرہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ghanas main opposition party leads in early poll results in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply