اردوغان ترکی کی حالیہ برسوں کی کامیابیوں پرپانی پھیر رہے ہیں:نئے جرمن صدر کا بیان

برلن: جرمنی کے نئے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے صدر کے طور پر اپنی پہلی تقریر میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو سخت انتباہ دیا کہ وہ اپنے اقدامات سے ترکی کی تمام حالیہ حصولیابیوں کو تباہ کر رہے ہیں اور اپنے حلیفوں کے ساتھ تعلقات میں تلخی پیدا کر رہے ہیں۔
انہوں نے ایک بڑی تقریب میں افتتاحی خطاب میں کہا کہ ترکی کو جب ہم اپنی نظر سے دیکھتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ترکی نے کئی برسوں اور عشروں کی محنت اور جدوجہد کے بعد جو کامیابیاں حاصل کیں وہ اکارت ہو رہی ہیں۔
انہوں نے ترک صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صدر اردوغان ! آپ ہر اس کامیابی کو جو آپ نے دوسروں کی مدد سے حاصل کی برباد کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں آئینی تبدیلی کے لیے16اپریل کو کرائے جانے والے ریفرنڈم کے لیے ترکی نژاد تارکین وطن کے درمیان مہم چلانے کے معاملہ پر ترکی کے جرمنی اور دیگر یورپی ملکوں سے ٹھنی ہوئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Germanys new president says erdogan jeopardising turkish success in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply