ماحولیاتی پالیسی پر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ انجلامرکل

برلن:جرمن چانسلر انجلا مرکل نے کہا ہے کہ وہ ماحولیاتیتبدیلی کی پالیسی پر امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کر نے کی خواہاںہیں۔ چانسلر مرکل کا یہ بیان مسٹر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے موسم کی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے تاریخی بین الاقوامی معاہدے سے ہٹنے کی بات کہی تھی۔
جی۔20 گروپ کی صدر محترمہ مرکل نے کہا کہ آب وہوا کی تبدیلی پر تعاون کرنے کی کوششوں کو لے کر انکے اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ انہوں نے مغربی جرمنی کے میونسٹر میں کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین کی بیٹھک کے دوران کہا کہ مسٹر ٹرمپ سے فون پر پہلی بار ہوئی بات چیت میں میں نے انہیں الیکشن جیتنے کی مبارکباددی اور ہمارے درمیان ساتھ کام کرنے کو لے کر اتفاق رائے پر بھی بات چیت ہوئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Germanys merkel says will work with trump on climate policy in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply