جرمنی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کو بھرپور تعاون دے گا:جرمن سفیر

نئی دہلی: جرمنی نے شمالی کشمیر کے اڑی میں فوجی چھاونی پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی آج مذمت کی اور کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کو پورا تعاون دے گا۔ جرمنی کے وزیر خارجہ اسٹنمےئر اور ہندوستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن نینے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوجی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہے اور و ہ اس حملے میں شہید ہوئے جوانوں کے رشتہ داروں اور زخمیوں کے تئیں ہمدردی ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پورے عزم کے ساتھ ہندوستان کی طرف ہے اور کچھ دنوں میں اس کے اور جرمنی کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا تب دونوں ملکوں کے لئے اس سے پیدا شدہ خطرہ کے بارے میں مزید صلاح و مشور ہ کیا جائے گا۔ مسٹر مارٹن نی نے کہا کہ وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہر ملک اس کے علاقے سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرسکتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد تشدد کو بھڑکا نا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Germany supports india will fight against pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply