جرمنی میں ایک ہی دن میں10تارکین وطن مخالف حملوں میں560پناہ گزیں زخمی

برلن:جرمنی میں گزشتہ سال ایک دن میں پناہ گزینوں پر 10 بار حملے ہوئے ہیں۔جرمنی کی وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں اس کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں مجموعی طور پر 560 افراد زخمی ہوئے جن میں 43 بچے تھے۔حملوں میں سے تقریباً ایک ہزار حملے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر کئے گئے جبکہ تقریباً تین چوتھائی حملوں میں انہیں گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔
جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے تشدد زدہ ممالک سے جان بچا کر بھاگ رہے لوگوں کے لئے جرمنی کی سرحدیں کھول دی تھیں۔ ان کے اس فیصلے کے بعد ملک میں نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ جرمنی پناہ گزینوں کے مسائل کو بھی حل کرنے میں کافی پیچھے چل رہا ہے۔

Title: germany sees nearly 10 anti migrant attacks a day | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply