جرمنی میں ایران کے لیے جاسوسی کرنے والا پاکستانی گرفتار

برلن:جرمن حکام نے جرمن اسرائیلی تعلقات کو فروغ دینے والے ایک گروپ کے سربراہ کی ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی کو گرفتار کر لیا۔
وفاقی استغاثوں نے کہا کہ 31سالہ اس شخص کو،جس کی شناخت سید مصطفیٰ کے طور پر کی گئی ہے ،شمالی شہر بریمین منگل کے روز میں گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کوئی تفصیل بتائے بغیر بس اتنا کہا کہ سید ایران کے ایک خفیہ ادارے کے لیے جاسوسی کر رہا تھا۔اس پر الزام ہے کہ اس نے جرمن اسرائیلی سوسائٹی کے سابق سربراہ اور ان کے قریبی لوگوں کی جاسوسی کر کے اکتوبر میں ایران کو ساری اطلاع فراہم کر دی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Germany arrests pakistani accused of spying for iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply