جرمنی میں ترک مسجد پر حملہ کرنے کے الزام میں4شامی نوجوان گرفتار

برلن: جرمن پولس نے جرمن شہر اولم میں واقع ترکوں سے وابستہ ایک مسجد پر حملہ کرنے کے شبہ میں 18تا27ال عمر کے چار شامی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
اولم پولس نے ایک بیان میں کہا کہ جس وقت واردات کو انجام دیا گیا تھا تو ان میں سے تین مشتبہ مسجد کے قریب موجود تھے جبکہ چوتھے شخص نے حملہ میں استعمال کیا گیا ساز و سامان مہیا کیا تھا۔
بیان میں یہ بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک نے اقبال جرم کر لیا ہے۔ان چاروں کواسٹٹ گارٹ کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے جیل بھیج دیا گیا۔ اس مسجد پر، ترک مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیموں میں سے اسلامک کمیونٹی نیشنل ویو سے وابستہ تھی،19مارچ کو مولوتوف کاک ٹیل( بوتل بم)سے حملہ کیاگیا تھا۔
اس میں کوئی جانی اتلاف تو نہیں ہوا تھا لیکن مسجد کو کچھ نقصان پہنچا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Germany arrests four syrians over attack on turkey linked mosque in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply