جرمنی کے ایک شاپنگ مال میں حملہ کا منصوبہ بناتے دو مشتبہ گرفتار

برلن:جرمنی کے شمالی رائن ویسٹ فالیا صوبے کے ایک شاپنگ مال میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی دستوں کی جانب سے دی گئی اطلاع کی بنیاد پر اوبیرہاسین علاقے میں واقع ایک شاپنگ مال پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو افراد کو ڈزبرگ شہر سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ دونوں مشتبہ بھائی ہیں اور ان کی عمر 28 اور 31 سال ہے۔دونوں کی پیدائش کوسوو میں ہوئی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ پیر کو برلن کے کرسمس مارکیٹ میں ہوئے حملے سے یہ وابستہ تھے یا نہیں۔ اس حملے میں 12 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس حملے میں استعمال کئے گئے ٹرک کے اندر سے فنگر پرنٹ حاصل ہونے کے بعد مشتبہ تیونس کے شہری کو تلاش کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Germany arrests 2 men suspected of plotting mall terror attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply