پولینڈ جرمنی کے ساتھ تعلقات و تعاون کو مستحکم بنانے کے لیے پر عزم : سڈلو

وارسا:پولینڈ کی وزیر اعظم بیاتاسڈلو نے آج دارالحکومت وارسا میں جرمنی کی چانسلر اینجیلا مرکل سے ملاقات کی۔ جرمن چانسلر سے ملاقات کرنے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں محترمہ سڈلو نے کہا کہ پولینڈ جرمنی کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
محترمہ سڈلو نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ یورپی منصوبوں کی کامیابی کے لئے پولینڈ اور جرمنی کے درمیان بہتر تعلقات اور تعاون کی ضرورت ہے۔
محترمہ سڈلو نے کہا کہ یورپی یونین میں پولینڈ اور جرمنی کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے بہت سے امکانات ہیں۔ اس ملاقات کے دوران پولینڈ کی وزیر اعظم نے بالٹک سمندر میں مجوزہ گیس پائپ لائن پر اپنی نا اتفاقی کا بھی اظہار کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: German polish leaders highlight ties in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply