سلفی برادی کے بنیاد پرستوں کی تلاش میںجرمن پولس کا ایک مسجد اور 8اپارٹمنٹوں پر چھاپہ

برلن: نید زاکسن صوبہ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ جرمن پولس نے بنیاد پرست سلفی برادری کے گڑھ ہلدی شیم شہر میں واقع ایک مسجد اور8اپارٹمنٹوں پر چھاپے مارے۔
جرمنی میں،18جولائی کے حملوں کے بعد، جس میں 15افراد بشمول 4حملہ آور ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے،ہائی الرٹ ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان دونوں حملہ آوروں کا جن میں ایک شامی پناہ گزیں اور دوسراپاکستانی یا افغان مہاجر ہے،انتہاپسند وں سے تعلق بتایا جاتا ہے۔
وزیر داخلہ بورس پستورئس نے ایک بیان میںکہا کہ بدھ کو ہونے والی چھاپہ مار کارروائی میں400پولس اہلکاروں نے ، جن میں گشتی پولس اور خصوصی پولس کمانڈوز بھی شامل ہیں،حصہ لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: German police raid mosque and apartments in crackdown on salafists in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply