داعش سے وابستگی کے شبہ میں شامی نوجوان گرفتار

برلن: جرمن پولس نے برلن کے نزدیک پناہ گزینوں کے ہاسٹل سے ایک 16 سالہ شامی نوجوانوں کو بیرون ملک رہنے والے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش ) کے ایک حامی کے ساتھ تعلقات ہونے اور بم حملے کا ارادہ ظاہر کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا ہے۔
ایک پولس ترجمان نے آج کہا کہ اس نے ایک انٹرنیٹ چیٹ میں بم دھماکے کی تیاری کا اظہار کیا ہے۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہو پایا کہ اس کے پاس اس طرح کے حملے کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی تھی یا نہیں۔
پولس نے ابتدائی تفتیش کے بعد سنگین خطرے کا اشارہ دیا، لیکن مزید کوئی تفصیلات نہیں دی۔ پولس نے ایک بیان میں کہاکہ گرفتار نوجوان کے موبائل فون کی چھان بین سے اس کا بیرون ملک رہنے والے ایک شخص سے رابطہ ثابت ہوتا ہے۔ بیرون ملک رہنے والے شخص کے داعش کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ اسلامی سرگرمیوں میں اس نوجوان کو بھی شامل کرنا چاہتا تھا۔
دریں اثناگرفتار نوجوان کے والد جمال نے اپنے بیٹے کو بے قصور بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کا بیٹا جلد رہا ہو جائے گا کیونکہ ان کا جرمن عدالتی نظام پر اعتماد ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: German police arrest syrian teenager on suspicion of links to daesh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply