جرمن پولیس نے بم حملہ منصوبہ بنانے والے ایک شامی کو گرفتار کیا

جرمن پولیس نے بم حملہ منصوبہ بنانے والے ایک شامی کو گرفتار کیا
برلن: جرمن پولیس نے کہا ہے کہ اس نے دہشت گردنہ حملہ کا منصوبہ بنانے کے شبہ میں مشرقی شہر لیپزیگ میں ایک شامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ سیکسونی ریاست کی پولیس نے ٹویٹر پر کہا کہ ہم تھک چکے ہیں مگر بے حد خوش ہیں۔
کیونکہ تین روز سے جس22سالہ جابر البکر کی تلاش میں ہم مارے مارے پھر رہے تھے اسے پکڑنے میں کامیاب رہے۔ وہ ہفتہ کو ایک مکان پر چھاپہ کے دوران پولس کی گرفت سے بچ نکلا تھا۔ حکام نے بتایا کہ اس پر ستمبر سے ہی نظر رکھی جا رہی تھی۔ لگتا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے رابطے میں ہے۔