جرمنی میں داعش کا مشتبہ دہشت گرد گرفتار، بروسلز اور پیرس حملوں میں ملوث ہونے کا شبہ

برلن:جرمنی میں مراکش کے ایک شہری کودولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے وابستگی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس پر گزشتہ برس پیرس پر حملہ کرنے والی دہشت پسند تنظیم داعش کی ایک شاخ کا رکن ہونے کا الزام ہے۔ وفاقی استغاثہ دفتر نے بدھ کو ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ ریڈوین ایس کو منگل کو لوور سیکسونی سے گرفتار کیا گیا۔ 24 سالہ ریڈوین پر اکتوبر 2014 سے 2015 کے درمیان ترکی اور یونان میں کئی فلیٹ کرایہ پر لینے کا الزام ہے جس میں داعش کی شاخ کے اراکین قیام پذیر رہے۔ استغاثہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ داعش کے اراکین کی 15 جنوری 2015 کو بیلجیم میں ہوئی میٹنگ کے بارے میں جانتا تھا۔ بیان کے مطابق مئی 2015 میں جرمنی واپس آنے پر بھی وہ داعش کی شاخ کے اراکین کے رابطے میں تھا۔ اس پر یہ بھی شبہ ہے کہ وہ فرانس کے شہر پیرس اور بلجیم کے شہر بروسلز میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔جرمن پولس نے یہ گرفتاری پیر کے روز برلن میں کرسمس میلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں ملوث ایک تیونیشیائی کی تلاش مہم کے دوران کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: German police arrest moroccan suspected of ties to brussels paris attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply