جرمن پولس نے تم سب کو فنا کر دوں گا کہہ کر بھاگنے والے مشتبہ الجیریائی مہاجر کو پکڑلیا

برلن: جرمن فیڈرل پولیس نے 19 سالہ الجیریائی پناہ گزین کو گرفتار کرلیا ہے جو ایک پاگل خانہ سے یہ کہہ کر بھا گ گیا تھا کہ ”میں تم سب کو اڑا دوں گا“ یہ بات آج ایک پولیس بیان میں کہی گئی ہے۔
اس شخص کو تلاش کرنے والی پڑوسی ریاست لوور سکسیونی پولیس کے مطابق اس شخص کو گھنٹہ بھر کی تلاش کے بعد بریمن ٹرین اسٹیشن سے پکڑلیا گیا۔ ا س کی تلاشی کے دوران بریمن کے شاپنگ سینٹر کو بھی خالی کرانا پڑا تھا۔وہاں لوگوں نے ایک شخص کو لاپتہ مریض سمجھ کر پولیس کو الرٹ کردیا تھا۔
ویسے اس شخص کے کسی پر تشدد منصوبہ یا اسلام پسند گروپوں سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتہ جب یہ شخص حراست میں تھا تو اس نے دولت اسلامیہ کے ساتھ میونخ میں 9 افراد کو ہلاک کرنے والے مسلح شخص کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: German police arrest algerian suspect in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply