حلب میں اسپتالوں اور پانی سپلائی نظام پر بمباری سمجھ سے بالا تر،:جرمنی

تہران: جرمنی نے شام کے حلب میں اسپتالوں اور پانی سپلائی کے نظام پر حملے کو ناقابل فہم قرار دیتے ہوئے ایران سے وہاں جنگ بندی کرانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ ایران اور روس شام میں اسد کی وفادار فوجوں کی مدد کر ر ہے ہیں اور حلب میں شام کی فضائیہ اور روس کے طیارے شہر کے باغیوں کے قبضے والے علاقے میں ہوائی حملے کر رہے ہیں۔ امریکہ پہلے ہی ان حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے اور اب جرمنی نے بھی وہاں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
جرمنی کے اقتصادی امور کے وزیر سگمر جبریل نے، جو فی الحال ایران کے دورے پر ہیں، آج ایران سے اپیل کی کہ وہ شام میں جنگ بندی کے لیے جو بھی ممکن ہو کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جوبھی شامی حکومت کی مدد کر رہے ہیں، انہیں وہاں جنگ بندی کرانے میں مدد کرنی چاہیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: German minister in tehran urges iran to push for syria ceasefire in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply